قدیمی کشمیری ثقافت کا آئینہ دار روائتی لباس”پھیرن“ عالمی دن پر تقریبات

میرپور(بیورو رپورٹ)روایتی کشمیری لباس فیرن کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر پریس کلب میں عالمی فیرن ڈے کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی جس کی مہمان خصوصی آزاد کشمیر کی وزیربرائے کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز محترمہ نبیلہ ایوب تھیں جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر امجد انصاری نے کی۔ تقریب سے آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طارق بشیر ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر ریاض، ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل محمد فیاض چوہدری ایڈووکیٹ،برطانیہ کے سینئر صحافی چوہدری ساجد یوسف، سابق ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم قمر، سابق ایڈمنسٹریٹرعبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، سابق صدر پریس کلب الطاف حمید راؤ،راجہ حبیب اللہ خان،رانا شبیر راجوری، بشیراحمدشگو، آزادکشمیرکالج ایسوسی ایشن کے صدر مرزاوجاہت بیگ، پروفیسر خواجہ خورشید، سابق صدربارچوہدری محفوظ ایڈووکیٹ،پروفیسرڈاکٹرشکیل غنی، سابق امیدواراسمبلی چوہدری محمدعارف، کونسلرامجدپاشا نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پرسابق ڈی جی سیاحت ڈاکٹر محسن شکیل، ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل شہزاد، انجمن تاجراں کے چوہدری محمدنعیم، صدرانجمن فلاح بہبود انسانیت ڈاکٹرطاہرمحمود،صابرمغل، گلریز انصاری، میرطارق، ہمایوں پاشا،فیصل گلزار،،سابق صدرپریس کلب سجاد جرال، ظفراقبال مغل، سینئرصحافی سجادقیوم خانپوری، راشدبشیر،زاہد بشیر،عمران چوہدری،آصف اقبال، سید شیراز بخاری،ممتازخاکسار، اسامہ حضر،اعظم خان کے علاوہ مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرد وزن اور بچوں نے کشمیری ثقافت کی پہچان اور روایتی لباس فیرن پہن کر کشمیری تہذیبی شناخت سے وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارالحکومت مظفرآباد میں 4لاکھ سے زائد آبادی کو خالص دودھ دہی کمی فراہمی حکومت، ادارے مھکمہ خاموش تماشائی جگہ جگہ دودھ دہی کی دکانیں کھل گئیں دودھ کہاں کس ڈیری فارم سے لایا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ مظفرآباد میں 50سے زائد ڈیری فارم کی محکمہ لائیو سٹاک ڈیری فارم سرپرستی بھی نہ کر سکا اگر ان ڈیری فارمرز کی محکمہ سرپرستی کرے تو مظفرآباد شہر میں خالص دودھ دہی کی فراہمی کا خواب پورا ہو سکے گا۔ حکومت آزادکشمیر ملاوٹ جعل سازی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے اور محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو فنڈز فراہم کرے تاکہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ان ڈیری فارمرز کو ادوایات سہولیات فراہم کر سکے ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ان کے جانوروں کا معائنہ کریں ڈیری فارمرز لاکھوں روپے لگا کر یہ فارم چلا رہے ہیں ان کی سرپرستی ضرور کی جائے۔



