شجرکاری و شجر پروری کےلئے تمام تر وسائل برکارلارہے ہیں‘جاوید ایوب

مظفرآباد(پ ر)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردارجاوید ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں شجرکاری و شجر پروری کےلئے تمام تر وسائل برکارلارہی ہے عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بناسکتے ہیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے درخت انسان کو اکسیجن فراہم کرتاہے دنیا میں کہیں بھی کوئی درخت کٹتا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا کے ماحول پر پڑتے ہیں اس لیے یہ آنیوالی نسلوں بقائ ہے لہذا عوام کو چائیے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اداکریںاس سے دنیاکے بڑھتے ہوئے درجہ حرار ت کو کنٹرول کرنے مدد ملے گی پوری دنیا کے نیاب اور قیمتی درخت آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ریجن میں رہتے ہیں جہاں پر ہر موسم میں شجرکاری کی جاسکتی ہے جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقائ ہے جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے ، جنگلی حیات کی بقائ کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے وزیر اعظم Èزادکشمیرفیصل ممتاز راتھوڑ بھی جنگلات پر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور شجرکاری کے لیے عملی طور پر اقداما ت کر رہے ہیں Èزادکشمیر کا خطہ بہت زرخیز ہے ہمارے بچوں کا مستقبل ان درختوں سے وابستہ ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ شجر کاری ہے پاکستان کی بقائ صرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین Èزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے سرکاری زمین ہماری امانت ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گامحکمہ جنگلات پورے آزاد کشمیر میں خالی پرائیوٹ اور جنگلی رقبہ جات میں شجر کاری کرئے گا۔



