مظفرآباد

موجودہ حکومت کی بیڈگورننس سے مسائل میں اضافہ ہوا،شاہ غلام قادر

تھوراڑ(محاسب نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام نے کہا کہ غیر جماعتی نظام اورموجودہ حکومت کی بیڈ گورننس سے آزاد کشمیر کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک طرف ہندوستان چاہتا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایسے حالات پیدا کر کے پاکستان کو مجبور کر دیا جائے تو دوسری جانب کچھ لوگ آزاد کشمیر کے اس نظام کے خاتمے کے درپے ہیں اب فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے کچھ لوگوں کو یہ نہیں بھاتا کہ آزاد کشمیرمیں اتنا بااختیار سیٹ اپ موجودہو۔آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے موجودہ حالات میں آزاد کشمیر کے لوگوں سیاسی بالغ نظری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا یہ خطہ انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اس ریاست اور اس نظام کو بچانے کیلئے جدوجہد کرنی ہے ہم سہولت کار نہیں مزاحمت کار ہیں جو پاک فوج کیساتھ مل کر ہندوستان کے ارادوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ان53لوگوں کو نہیں نکال سکتے ان کو تبدیل کرنے حق صرف عوام کو حاصل ہے اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ آئیں الیکشن میں حصہ لیں اور ووٹ کی پرچی سے من پسند نمائندے کو منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجیں۔تاجر تنظیمیں اپنے دائرہ کار سے تجاوز کر رہی ہیں مہنگا آٹا اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف سب سے پہلے اسمبلی فلور پر آواز اٹھائی اور عوامی تحریک میں دیگر سیاسی جماعتوں سے ہمارے کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہمارے مطالبے پرفوری فنڈز فراہم کیے۔ کیا سستا آتا اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد آزاد کشمیر میں مہنگائی کی شرح میں کوئی کمی واقع ہوئی؟ نقلی اور ملاوٹ شدہ اشیائخوردو نوش کھا نے پر مجبور ہیں جوان، بوڑھے، معصوم بچے اور خواتین طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہور رہی ہیں،بازاروں میں جائیں تو آج بھی سرکاری فٹ پاتھ پر تاجرقابض ہیں اور عوام سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہے۔کیا آپ نے تاجروں سے متعلق معاملات درست کر لیے جو سیاست دانوں سے مطالبات کیے جا رہے ہیں سیاست کرنے کا شوق ہے تو آئیں سیاست کریں الیکشن میں حصہ لیں۔ ہمیں بے وقوف نہ سمجھا جائے کی اس انتشار کے کیا مقاصد ہیں۔ یہ تمبر کا ڈنڈا الٹا بھی پھر سکتا ہے بنیادی حقوق کیلئے مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں ہے عوامی مطالبات پر ڈسکشن بھی ہو سکتی ہے لیکن بات کس سے کریں جب بات کرتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد آپ کسی اور سے مشورہ کرنے کیلئے اٹھ جاتے ہیں یہ مشورہ آپ کرتے کس سے ہیں اورمطالبات کے ساتھ یہ بھی تو بتائیں کے اس کیلئے وسائل کہاں سے آئیں گے ایکشن کمیٹی کے موجودہ مطالبات تو قارون کے خزانے سے بھی پورے نہیں کیا جا سکتے۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ بعض اوقات نیشنل کاز کیلئے کچھ نا پسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں میں مسلم لیگی کارکنان کا شکریہ گذار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ قیادت کی کال پر لبیک کہا اور اتنی بڑی تعداد میں راولاکوٹ جلسہ میں شریک ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں حلقہ تھوراڑ سردی بھالگراں میں استقبالیہ/شمولیتی پروگرام میں عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

Back to top button