چارٹر آف ڈیمانڈ‘ہیلتھ ایمپلائز کا 2گھنٹے علامتی احتجاج

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کیلئے احتجاج جاری، 2گھنٹے کا علامتی احتجاج ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا آزادکشمیر بھر میں ہسپتالوں کا عملہ سراپا احتجاج چند دنوں میں چارٹر آف ڈیمانڈ حل نہ ہوا تو مکمل احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید سجاد حسین نقوی راجہ تسلیم خان، راجہ صداقت خان، ساجد اعوان، معصوم مغل، ممتاز مغل لطافت مغل، خلیق عباسی، ماجد اعوان، جنید اعوان، عالم دین رئیس احمد و دیگر نے کہا ہیکہ ایک ریاست دو دستور کی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کر کے نوٹیفکیشن جاری کرے ہم احتجاج کو پسند نہیں کرتے مگر ہمارے حقوق ہمیں نہیں دیے جارہے ہیں جس کیلئے ہم ابھی علامتی ہڑتال کر رہے ہیں اس کے بعد مکمل احتجاج کریں گے سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔ ذمہ دار حکومت ہو گی دیگر ملازمین تنظیموں نے بھی ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کر دی ہے آزادکشمیر بھر کے اندر احتجاج ہوگا۔




