مظفرآباد

سینئر صحافی سردار شہزاد عزیز کا بھتیجا انتقال کر گیا‘ سپر دخاک

میرپور(بیورو رپورٹ)ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورکے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سردار عامر عزیز،سینئر صحافی سردار شہزاد عزیز کے بھتیجے اور بھائی سردار خاور عزیز حال مقیم سپین کا جوانسالہ بیٹا جورضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے کی نماز جنازہ گلزار قبرستان سیکٹر ایف ون میرپور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ مولانا حافظ سلیمان نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں آزادکشمیر کے سابق وزراء حکومت چوہدری محمد سعید،طاہر کھوکھر، ڈی آئی جی ڈاکٹر لیا قت علی، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا، ڈپٹی مئیر محمد رمضان چغتائی، ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈے اے چوہدری امجد اقبال،ڈائریکٹر ایڈمن مرزا کلیم جرال، مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ ظفرمعروف، مسلم کانفرنس کے عبدالشکور مغل،سابق سیکرٹری حکومت شوکت مجید ملک،ڈاکٹر ریاست علی،سابق اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریوینیو مرزا طلعت محمود،سابق ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ایوب،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ممتاز قانون دان ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ، سردار شاہد صادق ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے عزیز الرحمن، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منشا ء غوث، صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کامران طارق ایڈووکیٹ،ایم ایس نیوسٹی ڈاکٹر غضنفر شہزاد،ریٹائرڈ پرنسپل ڈاکٹر سردار سرفراز خان،ممتاز بینکار آغا شبر خان،سردار بابر خان،ریٹائرڈ ڈی او صغیر قادری،عنصر نواز چوہان، صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ،جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان،سابق صدور پریس کلب حافظ محمد مقصود، ارشد محمود بٹ، سجاد جرال،سردار شاہد صادق، راجہ سکندر رحمن، انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد،راجہ خالد خان، فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض،ملازمین تنظیموں کے راہنما سید قیصر شیراز کاظمی،سید محمد عباس،انجمن فلاح وبہبود انسانیت کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر محمود، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈاکٹر عدنان مرغوب،سابق ایڈمن آفیسر رجب شاہ،ٹیکس آفیسر چوہدری بشارت، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج،ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کے پروفیسر صاحبان،ڈاکٹر حضرات،سٹاف، وکلاء،سیاسی سماجی راہنماؤں،انجمن تاجراں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کوگلزار قبر ستان سیکٹر ایف ون میں سپردخاک کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button