سردار عتیق احمد،راجہ فاروق حیدر کی مجاہد اول کے مزار پر حاضری

مظفرآباد/دھیرکوٹ(محاسب نیوز)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے غازی آباد میں مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کی تحریکِ آزادی کے لیے گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مجاہد اوّل کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور کشمیری عوام ان کے نظریات کی روشنی میں اپنی منزل حاصل کریں گے۔فاتحہ خوانی کے بعد سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں قافلہ راولاکوٹ روانہ ہوا۔ ارجہ پہنچنے پر سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جگہ جگہ کارکنان نے پرجوش نعرے لگائے اور رہنماؤں پر گل پاشی کی۔استقبالیہ تقریب میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سمیت تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ممبر ضلع کونسل راجہ تبارک علی خان، سرپرست انجمن تاجران ارجہ راجہ امجد عارف، صدر مسلم کانفرنس یونین کونسل چوڑ راجہ امیر خان، جنرل سیکرٹری راجہ نسیم خان، راجہ خالد خان، سابق سینئر نائب صدر انجمن تاجران چوہدری ندیم، حافظ گلفراز عباسی، کونسلر چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ، ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس راجہ حنیف خان، نثار جنجوعہ، راجہ ندیم، راجہ جاوید عزیز، راجہ شاہد عطر، علی عباسی، راجہ وقار، قاری شبیر احمد عثمانی اور چوہدری اصغر سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔