ڈاکٹر غائب‘BHUراج کوٹ حالات کے رحم وکرم پر

مظفرآباد(محمدشبیرانجم‘نمائندہ خصوصی)حلقہ ایک کوٹلہ راجکوٹ پٹیاں کا بی ایچ یو حالات کے رحم وکرم پر ڈاکٹر غائب میڈیکل ٹیکنیشن حاضر جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والا ڈیسک بھی ویران 15ہزار نفوس پر مشتمل آبادی صحت کی سہولیات سے استفادہ کرنے سے محروم عوام حالات کے رحم وکرم تعینات ہونے والاڈاکٹر طویل عرصہ سے غائب عطائی ڈاکٹرز نے راجپیاں بازار میں دکانیں کھول رکھی ہیں علاقہ کے سادہ لوح عوام کو لوٹا جارہا ہے ایمر جنسی کی صورت میں یا تو مریض ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتا ہے اگر بچ بھی جائے تو انتہائی مشکل سے سی ایم ایچ منتقل کرنا پڑتا ہے سماجی راہنماء جاوید احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ ڈسپنسری ہوا کرتی تھی گزشتہ 8سال قبل اسے اپ گریڈ کیا گیا بدقسمتی سے طویل عرصہ سے صرف ایک سال ڈاکٹر حاضر ہوا اس کے بعد آج تک کوئی بھی ڈاکٹر بی ایچ یو میں نہیں آیا میڈیکل ٹیکنیشن اسے چلارہے ہیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے کوئی آتا ہے تو اسے راجپیاں بازار بھیج دیا جاتا ہے سب سے زیادہ پریشانی خواتین اور ایمر جنسی مریضوں کو ہوتی ہے جاوید احمد نے مزید بتایا کہ بی ایچ یو راجکوٹ پٹیاں میں جس ڈاکٹر کی بھی تعیناتی ہوتی ہے وہ درخواست دیکر سپیشلائزیشن کیلئے چلا جاتا ہے دور دراز سے آنے والے مریض رلتے رہتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں بااثر ڈاکٹر حاضر ہی نہیں ہوتے جبکہ وزیر حکومت نے بھی محکمہ صحت کے اعلی افسران کو ڈاکٹر کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی لیکن بااثر بیوروکریسی نے اسے نظر انداز کر دیا 15ہزار نفوس پر مشتمل آبادی حالات کے رحم و کرم پر حکومت فی الفور بی ایچ یوراجکوٹ پٹیاں میں ڈاکٹر کی حاضری یقینی بنائے ورنہ عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے