مظفرآباد

ریالی جلنے والے مکانات متاثرین کی واٹس ایپ گروپ سے امداد

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)پٹہکہ حلقہ ایک کوٹلہ کی یونین کونسل راجپیاں کے گاؤں ریالی میں گزشتہ دنوں جلنے والے رہائشی مکانات کے متاثرین کو اہلیان کوٹلہ نے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے مالی امداد کرتے ہوئے متاثرین کے جیت لیے اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ ہارون الرشید اعوان کی موجودگی میں متاثرین کو نقدی رقم اور میٹریل کی مد میں سامان دیا گیا آگ سے متاثرہ افراد نے رانا افتخار،میر اسلم،میر امتیاز،اسد حمید نایابی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گروپ کے ذریعے متاثرین کی مالی امداد کی تفصیلات کے مطابق کوٹلہ نیوز گروپ کی وساطت سے حلقہ کوٹلہ کے گاؤں راجپیاں میں شارٹ سرکٹ سے جلنے والے مکانوں کے مالکان کو مختلف احباب کی جانب سے جمع کی گئی رقم فراہم کر دی گئی اے سی آفس پٹہکہ میں اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ ہارون الرشید اعوان کی موجودگی میں زمہ داران نے متاثرین کو چیک اور میٹریل کی صورت میں مدد کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے دل جیت لیے گروپ کے ایڈمن رانا افتخار نے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے آگ سے متاثرہ افراد کی مدد شروع کی جس میں دیگر لوگ بھی شامل ہو گے پھر ایک چار رکنی کمیٹی بنا کر گزشتہ روز جمع شدہ رقم جس میں چار لاکھ اٹھارہ ہزار اور اکاسی ہزار ایک ایک سو تیرہ روپے متاثرین کو میٹریل اور نقدی کی صورت میں ادا کیے گے جس سے متاثرہ لوگ اپنے دوبارہ سے مکان تعمیر کریں گے اہلیان کوٹلہ نے کوٹلہ نیوز الرٹ گروپ کے تعاون سے اس کار خیر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے متاثرین کی مالی امداد کی جس سے وہ دوبارہ اپنے مکان کی تعمیر شروع کر سکیں گے متاثرین میں محمد سلیمان،الف دین،عارف،یاسر،قاری نور اللہ شامل ہیں جن کے مکان شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گے تھے جن کو گزشتہ روز مختلف احباب کی جانب سے جمع کی گئی رقم حوالے کر دی گئی رقم اور میٹریل ملنے پر متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا،،

Related Articles

Back to top button