ایکشن کمیٹی کی ہڑتال میں 5روز باقی‘ڈیڈ لاک برقرار

مظفرآباد(سردار ابوبکر صدیق سے) ہڑتال میں 5 روز باقی،ڈیڈ لاک برقرار، وفاقی وزراء کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سے مذاکرات کی افواہیں بھی زیر گردش، سکول کالجز، دفاتر، بنکس، شہریوں کی نقل و حرکت بارے کسی قسم کی حکمت عملی تاحال مرتب نہ جا سکی، دوسری جانب ایکشن کمیٹی کی جانب سے راشن جمع کرنے کے اعلانات اور لاک ڈاون کے خوف سے شہریوں نے مارکیٹوں کا رخ کر لیا، زخیرہ اندوزوں کی چاندی، گراں فروشوں نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی چمڑی ادھیڑنا بھی شروع کر رکھی ہے، مظاہرین سے نپٹنے کے لئے پولیس انتظامیہ بھی اندرون خانہ پلان ترتیب دینے میں مصروف عمل، پولیس و انتظامی آفسیران کی تبادلہ جات کی فائل بھی وزیراعظم کے دستخطوں کی منتظر، خبر رہے کے جوانیٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت آزادکشمیر کے سامنے رکھ چھوڑا ہے، جبکہ آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں معرکہ بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالہ سے جلسے منعقد کروانے میں مشغول عمل ہے اس ساری صورتحال میں شہریوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے آخر اونٹ کس کروٹ بیھٹے گا یہ 29 ستمبر کا دن یا اس سے قبل کا کوئی پلان ہی بتا پائے گا #