مظفرآباد

وزیراعظم عوام میں غیر مقبول،2سالہ کارکردگی صفر ہے،تنویر الیاس

راولاکوٹ (اخلاق احمد خان) سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی میڈیا بریفنگ اس موقع انکے ہمراہ سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد مشیر حکومت احمد صغیر سابق امیدوار اسمبلی طاہر اکرم ایڈووکیٹ ضلعی صدر عامر خورشید بلال شکیل ایڈووکیٹ صدر حلقہ پانچ پیپلز پارٹی طاہر عزیز طاہر سلطان افنان نواز عمران یاسین امتیاز سرور امجد نسیم ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق عوام میں غیر مقبول ہو چکے گزشتہ دو سال کی کارکردگی صفر ھے پیپلز پارٹی اس نظام کا مزید حصہ نہیں بن سکتی بہت جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر مشاورت کی جائے گا پارٹی قیادت کو آ گاہ کیا جائے گا سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ھے جسکی جڑیں عوام میں پائی جاتی ہیں موجودہ انوار سر کار نے عوام کا جینا حرام کر دیا لوگ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام دلبرداشتہ ھے پیپلز پارٹی اس فرسودہ نظام کا مزید حصہ نہیں بن سکتی راولاکوٹ میں آ ل پارٹیز پروگرام کو ناکام اور بدنظمی پھیلانے کا زمہ دار موجودہ وزیراعظم تھے انکا مزید کہنا میرے قافلے کے ساتھ سینکڑوں گاڑیاں کو جگہ جگہ روکا گیا جو کہ انتظامیہ کی مکمل نااہلی ظاہر ہوتی ھے سٹیج پر جانے والے راستے پر بلاوجہ رکاوٹیں ڈالی گء اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی مشیر حکومت احمد صغیر کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اس موقع پر مشیر حکومت کا کہنا تھا سول کپڑوں میں ملبوس جو اپنے آ پ کو کار خاص کا اہل کار کہتا ھے کیا اس کے ماتھے پر لکھا ہوا تھا ان کا کہنا تھا اس کے پیچھے کمشنر پونچھ کا ہاتھ تھا ان کا کہنا تھا ایک من گھڑت اور بے بنیاد ایف آئی آ ر کی شدید انداز میں مذمت کرتا ہوں اس ساری سازش کو جلد بے نقاب ہونا چاہئے انکا کہنا تھا حلقہ پانچ کا قافلہ چونکہ سب سے بڑا قافلہ تھا جو شاید کسی کو ہضم نہیں ہو رہا تھا سابق وزیراعظم کا قافلہ جب پنڈال پہنچا تھا پنڈال بھر چکا تھا ایک کامیاب جلسہ ہوا بد نظمی کے زمہ داران ضلعی انتطامیہ تھی سابق وزیراعظم کا کہنا تھا آ ل پارٹیز کو اگھٹے کرنے کا مقصد ملک میں استحکام لانا مقصود ھے ھمارا دشمن یہ چاہتا ھے یہ اس خطے میں امن کی فضاء خراب ہو قومی ایشوز پر ہم سب ایک ہیں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مند کھڑے تھے کھڑے رہیں گے آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بھاری مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آ ئے گی جہاں ہر ایک کو انصاف ملے گا

Related Articles

Back to top button