افغانی حملے کے جواب میں پاک فوج کی موثر کارروائی قومی امنگوں کا عکاس ہے،چوہدری یاسین

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے افواج پاکستان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور ایک طویل عرصہ سے افغانستان میں دہشت گردی کی نرسریاں کام کر رہی ہیں حملہ کے جواب میں افواج پاکستان نے جو کاروائی بھرپور اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے ایک عرصہ سے طالبان حکومت کو مکمل ثبوت پیش کیے گے لیکن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا اور ہمارے آفیسران و جوان اور نہتے شہری شہید کیے جاتے رہے اس حوالے سے پاکستان کے اعلی سطحی وفود بھی جاتے رہے لیکن طالبان حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی اس افواج پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے پیچھے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ملک کے 80 ہزار افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور 150 بلین ڈالر کا نقصان آٹھایا ہے 40 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کی ہے اس کا صلہ یہ ہے کہ یہی لوگ دہشت گردوں کے سہولت کار بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی وطن ہوتا ہے یہ معاشرے کا ناسور ہیں انہوں نے کہا کہ ان کو نشان عبرت بنانا وقت کا تقاضا ہے