ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد آبی گزر گاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیلئے آپریشن

ایبٹ آباد(محاسب نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے آبی راستوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ٹھنڈا میرا پانی کے راستے میں تجاوزات کے خلاف کاروائی، بڑی تعداد میں تجازات کا خاتمہ گیارہ کنال پندرہ مرلے سے زائد زمین واگزار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی خصوصی ہدایات پر ٹھنڈا میرا سلہڈ میں اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد زرک یار خان تورو کی سربراہی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ٹی ایم اے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں پانی کے راستے میں قائم تجاوزات کو ہیوی مشینری کے زریعے ہٹایا گیا پانی کے راستے کو آزاد کرتے ہوے گیارہ کنال پندرہ مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔ موجودہ موسمی صورتحال، بارشوں میں اضافے اور طغیانی کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ تمام مکینوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کو فوری ختم کریں۔ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔?? یاد رکھیں، تجاوزات بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران بڑے نقصانات کا باعث بنتی ہیں اور عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں۔آئیے! مل کر ایبٹ آباد کو تجاوزات سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button