تاجر اتحاد پلان سی کا اعلان کرے تو گلگت بلتستان کو جام کردیں گے،گلگت بلتستان یوتھ
گلگت بلتستان کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس

گلگت (بیوروچیف)ماضی میں وفاقی سہولت کاروں نے سنی شیعہ،شین یشکن کے نام پر لڑایا گیا،حفیظ اور حفیظ وفاق کی سہولت کاری چھوڑ دیں،نوجوانوں میں شعور آچکا ہے کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،تاجر اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں پلان سی کا اعلان کریں پورے گلگت بلتستان کو جام کریں گے،گلگت بلتستان یوتھ کا گلگت سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس،گلگت بلتستان یوتھ نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازع علاقہ ہے عوام کو 78 سال سے حقوقِ سے محروم رکھا گیا ہے آج حقوقِ دیئے بغیر ٹیکس ناقابل قبول ہے گلگت بلتستان کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں پلان سی کے اعلان ہوتے ہی عمل درآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام اور تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون بنانے کے لیے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ماضی میں وفاقی سہولت کاروں نے عوام کو کھبی سنی شیعہ اور کبھی شین یشکن اور قومیت کے نام پر عوام کے خلاف وفاق کی نہ صرف سہولت کاری کی ہے بلکہ 78 سال سے ان سہولت کاروں نے عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے نوجوانوں میں شعور آچکا ہے اب کسی کی سہولت کاری قبول نہیں انہوں نے کہا کہ سوست تاجر گزشتہ دو ماہ سے احتجاج میں ہیں مگر بدقسمتی سے صوبائی حکومت اور بیوروکریسی وفاقی حکومت کے سامنے بھی بلی بنے خاموش ہیں تاجر اتحاد پلان سی کا اعلان کریں نوجوان گلگت بلتستان کو جام کریں گے جسکی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی