گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپین اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں ڈی ای او گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او، ڈویژنل آفیسر ڈبلیوایچ او اور دیگر آفیسران نے شرکت کی

گلگت(پ،ر)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر)عارف احمد ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپین اوور سائیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ای او گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او، ڈویژنل آفیسر ڈبلیوایچ او، آئی او ای پی آئی فوکل پرسن، نمائندہ محکمہ تعلیم، این جی اوز، کمیونٹی کے معززین اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔شرکاء کو آئندہ ایم آر مہم کے مقاصد، مہم کے طریقہ کار، مائیکر و پلاننگ کے سلسلے میں ٹریننگ سیشنز اور ایچ آر ڈیٹا لے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی ایچ اہ گلگت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈسٹرکٹ کمپین اوور سائیٹ کمیٹی کا مہم 17 نومبر سے لے کر 29نومبر تک جاری رہے گی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تعاون کی اشد ضرورت ہے جس پر ایڈیشنل دُپٹی کمشنر گلگت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Back to top button