محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات
ڈیجیٹائزیشن کے بعد اشتہارات کے بلات کی ادائیگی کو شفاف اور آسان بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ اطلاعات پر حکومت اور اس سے وابستہ افراد کا اعتماد بڑھ چکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان محمد سلیم خان

گلگت(محاسب نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان محمد سلیم خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے ساتھ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے انفارمیشن آفیسران نے مزکورہ پالیسی بارے بریفنگ دی۔ گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی نے پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز دی۔ ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ اطلاعات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز کو مزکورہ پالیسی کا حصہ بنانے کے حوالے سے اپنی سفارشات سیکرٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کو ریفر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اطلاعات کی واضح ہدایات کی روشنی میں محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے، ایکریڈیشن کارڑ کی فراہمی کا سلسلہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ محکمہ اطلاعات نے دن رات محنت کرکے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے علاوہ ازایں اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے کو بھی تیز کیا گیا ہے۔ سکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اطلاعات نے میڈیا انڈسٹری اور اس سے وابستہ کارکنوں کے بیشتر مسائل حل کر دئے ہیں۔محکمہ اطلاعات کے معاملات کو منظم انداز میں انجام دینے کیلئے محکمے کے تمام سٹاف اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور عامل صحافیوں کے شکایات اور مشکلات میں کمی آئی ہے۔ڈیجیٹائزیشن کے بعد اشتہارات کے بلات کی ادائیگی کو شفاف اور آسان بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ اطلاعات پر حکومت اور اس سے وابستہ افراد کا اعتماد بڑھ چکا ہے۔اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپرزسوسائٹی نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کی تعریف کی اور مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماتحت آفسیران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔