گلگت بلتستان

سانحہ ہڈر میں میں دو پائلٹس اور تین ٹیکنیکل اسٹاف کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے،سعدیہ دانش

ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے تھور کے علاقے ہڈر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا

گلگت(محاسب نیوز) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے تھور کے علاقے ہڈر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں دو پائلٹس اور تین ٹیکنیکل اسٹاف کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن کے محافظوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔ ان کی بہادری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کڑے وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ڈپٹی اسپیکر نے مذید کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو اپنے وطنِ عزیز کی سلامتی، یکجہتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

Related Articles

Back to top button