تازہ ترینگلگت بلتستان

وفاقی وزیر خزانہ کی GB-DMA اور صوبائی سکریٹریز کیلئے گریڈ 21 کے 6 نئے اسامیوں کی تخلیق کی یقین دہانی

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے گلگت بلتستان ڈیساسٹرمنیجمنٹ کو فعال بنانا انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ

(محاسب نیوز وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان حالیہ سیلاب اور بارشوں میں دیگر علاقوں سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان ڈیساسٹرمنیجمنٹ کو فعال بنانا انتہائی ضروری ہے۔ ادارے کی استعداد کار کو بہتر بنانے تمام اضلاع میں جی بی ڈیساسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کو فعال بنانے کے لئے ناگزیر ہے اس حوالے سے 143 نئے اسامیوں کی تخلیق فوری طور پر درکار ہے جسکے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی وزارت خزانہ کو سفارش کی ہے۔ وزیر اعلی نے دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان کے اہم محکموں کے سکریٹری کی پوسٹ کو گریڈ 21 کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں 6 گریڈ 21 کی اسامیوں کی تخلیق درکار ہے۔ صوبائی سکریٹریز کے گریڈ 21 کی اسامیوں سے آفسران کو آگے بڑھنے کے موقع میسر آئینگے اور گورننس میں بھی بہتری آئیگی۔وفاقی وزیر خزانہ نے جی بی ڈی ایم اے اور صوبائی سکریٹریز کے لیے گریڈ 21 کے 6 نئے اسامیوں کی تخلیق جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی صوبائی سکریٹریز کے لئے گریڈ 21 کی اسامیوں کی تخلیق کے لیے صوبائی حکومت کیس بھیجے

Related Articles

Back to top button