نیلم فوڈ اتھارٹی کاموبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے کریک ڈاؤن

نیلم (راجہ ساجد)وادی نیلم میں آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کا موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مضرصحت اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6تجارتی مراکز کے بیکرز،پروڈکشن یونٹس،تندور، کریانہ سٹورزودیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔دوران معائنہ برآمد ہونیوالی غیررجسٹرڈ،غیر معیاری اشیاء اور کھانوں،آئل کوتلف کیاگیا۔دودھ،پانی، آئل،مصالحہ جات کے موقع پرنمونہ جات لیکر ٹیسٹ کیے گئے۔لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش قراردیئے جانیوالے آئٹم کیخلاف سخت کارروائی کی گئی۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے چلہانہ، جورا، باڑیاں،کنڈلشاہی، آٹھ مقام اور کیرن میں فوڈ آئٹمز کے ٹیسٹ کیے۔ معائنہ کے دوران غیر رجسٹرڈ وغیر معیاری آئٹم، دودھ، آئل سمیت،مختلف مصالحہ جات،آئل کی مثبت رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی.مختلف دکانداروں کو 35ہزار سے زائد جرمانے بھی کیئے گے۔