برارکوٹ مسجدمیں عظیم الشان محفل میلاد خاتم البنینﷺ‘فضا منور

مظفرآباد (محاسب نیوز) مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ برارکوٹ میں محفل میلاد خاتم النبیین کا انعقاد۔انتظامیہ مسجد و بزمِ نوجوانان اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ اس محفل میں کثیر تعداد عوام علاقہ اور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔خطیب جامع مسجد ہذا مولانا قاری محمد زمان سیفی کی زیر صدارت ہونے والی اس محفل میں پروفیسر عامر عباسی،علامہ محسن ہارونی،قاری مشتاق نعیمی اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔محبت و ادب سے لبریز والہانہ انداز نے سامعین پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔علامہ سید ابرار حسین شاہ،علامہ محمد آفاق سیالوی،قاری مشتاق نقشبندی،قاری عبدالبصیر ہزاروی۔مولانا وسیم قریشی،قاری طارق جامی،قاری ندیم اعوان و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر اور ادارۃ المصطفیٰ پاکستان کے مبلغ ڈاکٹر عبداللہ آصف مصطفائی نے میلاد و سیرتِ مصطفیٰ کے عنوان پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کی پیروی معاشرے کو سکون و اطمینان کا گہوارہ بنا سکتی ہے۔