مظفرآباد

29ستمبر کی کال کو ریاستی عوام کے مفاد میں استعمال کیا جائے‘اعجاز کالا اعوان

مظفرآباد(محاسب فورم)دارالحکومت مظفرآباد کے سیاسی و سماجی رہنماء اعجاز کالا اعوان نے کہا ہیکہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ 29ستمبر کی کال کو سٹیٹ کے لوگوں کے مفاد میں استعمال کیا جائے۔تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے مذاکرات جہاں رکیں ہیں وہیں سے شروع کیے جائیں۔ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ حکومت اور لوگوں کا کوئی مقابلہ نہیں مسائل کے حل کیلئے جوش کے بجائے ہوش سے کام لیا جائے۔محاسب فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات عوامی حق میں ہیں تا ہم اگر ان 38چارٹر آف ڈیمانڈ میں سے جائز مطالبات حکومت مرحلہ وار پورا کرے تو سٹیٹ کے عوام کے مفاد میں ایکشن کمیٹی کو مان لینا چاہیے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے مفاد میں بات کرتی ہے حکومت عوام کے مفاد میں بات کرتی ہے پھر کیوں نہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ پرامن ریاست میں کسی قسم کی بدامنی، افراتفری نہ ہو کیونکہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے یہاں جمہوری قدریں ہیں 1985سے لیکر آج تک کبھی اسمبلی نہیں ٹوٹی بروقت انتخابات ہوتے رہے۔ یہی ہماری جمہوریت کا حسن ہے اور بروقت انتخابات ہمیں یہ بتاتیں ہیں کہ آزادکشمیر کے لوگ پرامن ہیں کسی قسم کی گڑھ بڑھ نہیں چاہتے اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کسی بھی جانب سے کوئی گڑھ بڑھ ہوئی یا کوئی نقصان ہوا تو یہ ریاست کے لوگوں کا نقصان ہوگا۔ چونکہ سرکاری لوگ بھی ریاست کے ہیں مطالبات کرنے والے بھی ریاست کے باشندے ہیں اس لیے افہام و تفہیم سے کام لیا جائے سیاسی و سماجی رہنماء اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ جب مذاکراتی عمل کا آغاز ہوا پاکستان سے قابل احترام دو مرکزی وزراء آئے لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا تھا کیا ہی اچھا ہوتا کہ مرکزی وزراء کی بات مانی جاتی کچھ ان سے منائی جاتی کچھ مطالبات حل ہو جاتے کچھ بعد میں حل ہو جاتے اعجاز کالا اعوان نے زور دے کر کہا کہ ہٹ دھرمی مسائل کا حل نہیں ہٹ دھرمی پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں اس لیے ہم حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے گزارش کرتے ہیں کہ سٹیٹ کے عوام کے مفاد میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے ابھی 2دن ہیں 29ستمبر کی صبح کا انتظار کرنے قبل ہی معاملات کو یکسو کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button