مظفرآباد

جہلم ویلی روڈ پر ناقص پیچ ورک، اسفالٹ کے باوجود گڑھے بننے لگے

مظفرآباد (محاسب نیوز)شارع سری جہلم ویلی سڑک پر نئے سرے سے لک ڈالی جا رہی ہے گزشتہ کچھ دنوں سے کام جاری ہے آگے آگے کام جاری ہے اور پیچھے سے کھڈے پڑھ رہے ہیں۔ سڑک کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو رہی ہے نہ جانے کیا وجہ ہے باوجود محنت کے سڑک کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ جب کوئی مقامی لوگ یا پریس کلب گڑھی دوپٹہ کا کوئی ممبر سڑک کی حالت کی نشاندھی کرتا ہے تو پیچھے سے کھڈوں پر دوبارہ بھرائی شروع کر دی جاتی ہے۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ ہی مضبوط اور مستحکم کام کروایا جائے تاکہ ہر سال دوبارا کام کروانا پڑے جس سے قومی خزانے سے بھاری رقم لگانی پڑے اور عوام کو بھی بار بار پریشانی کا سامنا کرنا پڑے

Related Articles

Back to top button