گلگت بلتستان

سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کسی بھی خطے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں،شاہزیب شیخ

حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،سیکریٹری اندرسٹریز،لیبر اینڈ کامرس

گلگت(پ،ر)سمال میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SMEDA)کے صوبائی چیف راشد آمان اور منیجر سہیل جان نے سیکرٹری انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس گلگت بلتستان، شاہزیب شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں سمال میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور اس کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سیکرٹری انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس شاہزیب شیخ نے کہا کہ سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کسی بھی خطے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایس ایم ای ڈی اے (SMEDA) کے قیام سے مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button