گلگت بلتستان

GB کو تمباکو اور منشیات سے پاک بنانے کیلئے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا(سنبل شیخ، آیت علی

کاؤنٹر نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ گلگت بلتستان اور سماجی تنظیم سیڈو کے اشتراک سے فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت میں تمباکو نوشی اور منشیات کے خلاف ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد

گلگت(محاسب نیوز)کاؤنٹر نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ گلگت بلتستان اور سماجی تنظیم سیڈو کے اشتراک سے فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت میں تمباکو نوشی اور منشیات کے خلاف ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، سیڈو کے آفیشئلز’ محکمہ صحت کے آفیسرز’ کالج کی فیکلٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی تقریب سے موٹیویشنل اسپیکر سنبل شیخ اور ماہر نفسیات آیت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو تمباکو اور منشیات سے پاک بنانے کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان خود بھی ان سے دور رہیں اور دوسروں کو بھی ان سے بچنے کی تلقین کریں۔اس موقع پر سیڈو کے کوآرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کابینہ تمباکو کنٹرول ترمیمی بل منظور کیا ہے، تمباکو کنٹرو بل کے تحت تعلیمی اداروں کے باہر دکانوں میں 300 سے 500 میٹر کے دائرے میں سگریٹ، نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو کسی بھی نشہ آور چیز کی فروخت پر بھی سخت پابندی عائد کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے آگاہی سیشنز کا مقصد نوجوانوں کو تمباکو اور منشیات کے خطرات سے آگاہ کرنا اور انہیں ایک صحت مند اور محفوظ زندگی کی جانب راغب کرنا ہے تقریب کے اختتام پر کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین علی اور ای ٹی او نگر سفیان دکھی نے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں اور آگاہی مہم کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button