گلگت بلتستان

وائس چانسلرKIU کا ڈاکٹر ثابت رحیم کو مثالی کارکردگی پر قیمتی کتاب بطور انعام پیش

ڈاکٹر ثابت رحیم نے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو بہترین انداز میں چلایا، کمپیوٹر سائنسز میں جو نمایاں تبدیلیاں لائی ہیں،وائس چانسلر KIU

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثابت رحیم کی بے مثال کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں قیمتی کتاب کا تحفہ دے دیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق یہ انعام ڈاکٹر ثابت رحیم کی لیڈرشپ اور سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو جدید ٹیکنالوجیز کی جانب لے جانے میں ان کی نمایاں کوششوں کی علامت ہے جو نہ صرف طلبہ کی تعلیم بلکہ کمپیوٹر سائنسز کے شعبے میں انقلاب کی ضمانت ہے۔وائس چانسلر نے کتاب دیتے ہوئے ڈاکٹر ثابت رحیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی لیڈرشپ کوالٹیز کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثابت رحیم نے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو نہ صرف بہترین انداز میں چلایا بلکہ کمپیوٹر سائنسز میں جو نمایاں تبدیلیاں لائی ہیں وہ قابلِ فخر ہیں۔ ان کی یہ کاوشیں دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ثابت رحیم طلبہ و طالبات کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات اٹھا رہے ہیں جو یونیورسٹی کی تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ثابت رحیم نے کتاب لیتے ہوئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انعام میری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم دینا ہے تاکہ وہ مستقبل کی چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔واضح رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جوگلگت بلتستان کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ ہے۔جو کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں اپنی جدید کورسز اور تحقیقاتی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ڈاکٹر ثابت رحیم کی قیادت میں سکول نے حال ہی میں کئی نئی جدید وسائل متعارف کروائے ہیں جو طلبہ کی عملی تربیت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔یا د رہے کہ ڈاکٹر ثابت نے بطور ڈائریکٹر غذر کیمپس بھی بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا اور غذر کیمپس کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔

Related Articles

Back to top button