وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے جن مسائل پر اتفاق کیا‘ وہ ضرور حل ہوں گے‘ شاہ غلام قادر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جب بھی کوئی واقع رونما ہوتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کشمیری بھائیوں سے ہمہ وقت ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑ کشمیری عوام کے ہر جائز مطالبے کو پورا کیا، گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے بھی دو سنئیر وزراء کو بھیجا اور مطالبات سنے اس کے بعد پھر مسلم لیگ ن کے سنئیر اراکین پر وفد بھیج کر کشمیری عوام مطالبات سنے نہیں بلکہ ان کو حل بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیری عوام کی ترجمانی کی بلکہ ان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی پوری کوشش کی۔ پہلے بھی 23 ارب کی خطیر رقم ادا کر رہے عوام کو سبسڈی دی اور اب پھر کشمیری عوام کے لیے ایک خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے اس رقم کو اگر صحیح معنوں میں عوام پر خرچ کی گئی تو آزاد کشمیر کے مسائل میں بہت کمی واقع ہو سکتی ہے، بلکہ عوام مسائل کی دلدل سے نکل جائیں گے، مسلم لیگ ن کا منشور ہی عوام کی خدمت ہے، مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی خدمت کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ آج بھی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے جن مسائل پر اتفاق کیا ہے وہ ضرور حل ہوں گے، ہم اس پر جتنا بھی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کریں کم ہے