منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے27 مکانات دھنس گئے

میرپور (بیورورپورٹ) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم سے ملحقہ کاکڑہ پوٹھہ بینسی ٹاؤن کی زمین گزشتہ دس ماہ سے کمزور ہوکر سرک رہی تھی جس سے کم و بیش 27پختہ مکانات میں دراڑیں پڑ گئی تھی جبکہ گزشتہ روز کروڑوں روپے کے 12پختہ مکانات اور سڑک زمیں بوس ہوگے جس سے متعلق کمشنر میرپور ڈویژن نے جنرل منیجر منگلا ڈیم آرگنائزیشن واپڈا منگلا کو مکتوب تحریر کردیاجبکہ عوامی شکایات پراس سال کے وسط میں بھی کمشنر میرپور ڈویژن نے جنرل منیجر منگلا ڈیم آرگنائزیشن واپڈا منگلا کو مکتوب لکھا تھا جس میں کاکڑہ پوٹھہ بینسی کی اراضی نمبر خسرہ 349 میں واقع آبادی کے متاثر ہونے والے 27 مکان کے مالکان کو متبادل لاگت (Replacement Cost) اور متبادل اراضی کی فراہمی کی تحریک کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1240 ہونے کے باعث کاکڑہ پوٹھہ بنسی کی زمین کے اندرونی سطع میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ روز کروڑوں روپے مالیت کے12 پختہ مکانات اور سڑک زمین بوس ہوگے