تحریک لبیک کا اسلام مارچ ، جڑواں شہر وں کے داخلی خارجی راستے بند ، موبائل انٹر نیٹ سروس بند

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت اور موبائل فون انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستوں پر کنٹینر لگادیے گئے ہیں اور اسلام ا?باد میں داخل ہونے والے مکمل بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ کون کون سے راستے بند ہیں؟ انتظامیہ نے مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکوں کو بند کردیا گیا، فیض آباد سے راولپنڈی صدر تک بھی جگہ جگہ راستے بند کردیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد راولپنڈی کو ملانے والے راستے بھءمکمل بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات اور راستوں کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے۔مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام ا?باد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم بابو صابو موٹروے بند، راستوں کی بندش کے بعد مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ہے جب کہ مری روڈ پر کاروباری مراکز بند ہیں اور ہوٹلز بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر کسی احتجاج کی اجازت نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ راولپنڈی اور لاہور کے تعلیمی ادارے بند اس کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی کے بیشتر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔پنجاب یونیورسٹی کےآج ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا حکم دوسری جانب وزارت داخلہ نے اسلام ا?باد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تھری اور فور جی سروسز معطل رہیں گی، انٹرنیٹ کی تھری اور فور جی سروسز آج رات 12 بجے سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔خط کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطلی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔وزیرداخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد کے کمشنر، آئی جی اور آر پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔