مظفرآباد

مجلس وحدت مسلمین انٹرا پارٹی الیکشن، ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری صدر منتخب

مظفرآباد (محاسب نیوز)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے انٹر پارٹی الیکشن، اکثریت رائے سے علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری صدر منتخب، نو منتخب صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری سے مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔ کشمیر کشمیریوں کا ھے وہ وقت دور نہیں کہ جب بھارت کو اپنا بوریا بستر گول کرنا ہو گا، حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس میں خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کی ریاستی شوریٰ کا اجلاس سینٹرل پریس کلب ہال مظفرآباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں ریاستی کابینہ و تمام اضلاع سے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی طور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی و مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ شریک ہوئے۔ اجلاس میں اضلاع و ریاستی کابینہ کے طرف سے 2 نام برائے انتخاب ریاستی صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر پیش کیے گئے جبکہ ایک نام مرکزی انتخابی کمیٹی نے دستوری تقاضوں کے تحت شامل کیا۔ تین ناموں کا اعلان ہوا۔ ممبران شوریٰ نے باقاعدہ ووٹ کے ذریعے علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کو دوسری بار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا صدر منتخب کر لیا۔

Related Articles

Back to top button