انتظامیہ کا مختلف بازار وں کا اچانک دورہ،گرانفروشی پر تاجروں کو جرمانے

مظفرآباد (محاسب نیوز) نائب تحصیلدار مظفرآباد میر گلفراز خان کا بازاروں میں اچانک معائنہ اشیاء خوردونوش ریٹ لسٹ سے ہٹ کر مہنگے داموں فروخت کرنے پر تاجروں کو بھاری جرمانے فٹ پاتھوں اور دوکان کے سامنے تجاوزات کو ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر نائب تحصیلدار مظفرآباد میر گلفراز خان نے ہمراہ پولیس اور عملہ فیلڈ گزشتہ روز بینک روڈ،سی ایم ایچ روڈ کے علاوہ مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور تاجروں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ صحت و صفائی کے حوالے سے سختی سے منع کیا گراں فروشوں کو بھاری جرمانے کئے اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر گلفراز خان نے کہا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔تاجر حضرات پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




