آزادکشمیر میں تبدیلی نوشتہ دیوار، عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، جاوید ایوب

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ معروضی حالات کے تناظر میں کیا ہے جس کے دور رس نتائج ہونگے ہم چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے بگڑے حالات کا نوٹس لیا اور انہیں درست سمت میں ڈالنے کیلئے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی سفارشات کو اہمیت دی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے تعاون کے مشکور ہیں اب آزاد کشمیر میں تبدیلی نوشتہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قبل از وقت انتخابات کا شوشہ بے روزگار ہونے والے دوستوں کا ہے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مقررہ وقت پر شفاف الیکشن پر متفق ہیں آنے والی حکومت جولائی 2026 تک رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اعظمیٰ کیلیے پارلیمانی پارٹی میں ازخود کوئی امیدوار نہیں پارٹی لیڈر شپ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریاست کے بہترین مفاد میں امیدوار کا انتخاب کرے گی جس پر تمام اراکین اسمبلی لبیک کہیں گے آزاد کشمیر کے موجودہ حالات ذاتی پسند و ناپسند کی اجازت نہیں دیتے یہ وقت آزاد کشمیر کے ایشوز کے حل کرکے آگے بڑنے کا ہے آصف علی زرداری،چیرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور کی دور اندیش قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق کی جدو جہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مشاورت مکمل ہونے کو ہے آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو شریک اقتدار کرنے جارہی ہے سردار جاوید ایوب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی برادری قبیلہ اور ضلع یا ڈویژن نہیں بلکہ نظریاتی کافلہ ہے جو شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفہ پر یقین رکھتا ہے ان کا مزید کہنا تھا وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں وزیراعظم بننے کی خواہش کرنا ہر ایم ایل اے کا حق ہے لیکن جب پارٹی ایک امیدوار نامزد کرے گی تو سب اس کی پشت پر کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا اب انتظار اور قیاس آرائیوں کا وقت اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی
				



