میرپور‘پولیس نے بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات و شراب تلف کر دی

میرپور(بیورورپورٹ) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے ضلع میرپور میں منشیات کے متعدد مقدمات میں ضبط شدہ ہزاروں بوتلیں شراب،140 کلو سے زائد چرس, 6 کلو ہیروئن اور آئس سمیت سنکڑوں لیٹر شراب تلف کروا دی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عمر طارق، ڈی ایس پی چوہدری سکندر اعظم،پی ڈی ایس پی اختر عارف جرال، جوڈیشل مجسٹریٹ اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ضبط ہونے والی 3 من 19 کلو سے زائد چرس، چار ہزار بوتل شراب، آئس، چھ کلو ہیروئن اور سینکڑوں لیٹر کھلی شراب کے گیلن شہر سے باہر انڈسٹریل ایریا میں آگ لگا کر تلف کر دی گئی ہے ایس ایس پی نے کہا کہ لوگ اکثر سوال اٹھاتے ہیں کہ پولیس منشیات ضبط کرتی اور اسکے بعد منشیات کا کہیں پتہ نہیں چلتا اس لئے پولیس نے میڈیا اور لوگوں کے سامنے منشیات کی بھاری مقدار تلف کر دی ہے ایس ایس لی میرپور نے موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میرپور کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں پولیس کا عزم ہے کہ ضلع میرپور کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے بعد ازاں میڈیا ٹیم نے ڈی فور میں نوتعمیر شدہ پولیس بیٹ کا بھی وزٹ کیا ایس ایس پی خرم اقبال نے بتایا کہ ڈی فور بیٹ کی تعمیر نو سمیت سٹی پولیس اسٹیشن، افضل پور پولیس اسٹیشن سمیت دیگر مقامات پر نہ صرف پولیس کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کام ہو رہا ہے بلکہ تھانوں میں آنے والے سائیلین کو بھی تھانوں کے ماحول میں منی لندن جیسا ماحول ملے گا انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے اندر سے پولیس کے خوف کو ختم کر کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ سائلین بلاخوف تھانوں میں آکر اپنے مسائل پیش کر سکیں۔۔




