مظفرآباد

آزادکشمیر میں سیاسی اور جماعتی نظام اور جمہوریت ختم کرنے کیلئے پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے‘ راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم، سابق صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں بھی وہی غلطی دوہرائی جا رہی ہے، جو ان کے انتخابات میں کی گئی تھی، آزادجموں و کشمیر میں سیاسی اور جماعتی نظام اور جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے باضابطہ ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے، آزادجموں و کشمیر میں کنگ پارٹی قائم کرنے کی کوشش کی گئی، سائفرلہرانے کو غلط رنگ دیا گیا، ہم تینوں کے ہاتھ میں پیپرز تھے، دوسروں نے بزدلی کی میں نے لہرادیااور ہم نے کسی پر الزم عائد نہیں کیا بلکہ کہا کہ اس ریکارڈ کی روشنی میں ایک پارٹی کو فنڈنگ ہو رہی ہے، یہ لوگ خواہ مخواہ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں، ایکشن کمیٹی پر پانچ کروڑ لینے کی بات پر قائم ہوں،جنہوں نے بتایا وہ زندہ ہیں، ضرورت پڑنے پر ثبوت مہیا کیے جا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے نظام کو ختم کرنے کیلئے پراجیکٹ لانچ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کنگ پارٹی بنانے کی بھی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی مگر موجودہ نظام میں انکار کیا، انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ناممکن ہیں چون کہ اس کیلئے تیاریاں ہوتی ہیں، ووٹر لسٹیں مرتب ہوتی ہیں اورحلقہ بندیاں اور پولنگ سکیمیں تیار کی جاتی ہیں، بہت ہی پہلے ہوئے تو ایک یا دو ماہ قبل ہی انتخابات ممکن ہیں،زیادہ پہلے ناممکن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے ایک مرتبہ پھر میرٹ بحال ہو گا، راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ افراتفری غیر اخلاقی گفت گو نے آزادجموں وکشمیر کا پرامن ماحول کراب کر دیا ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button