آزادکشمیر میں پارلیمانی تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے،مسلم کانفرنس کا اعلان

راولپنڈی(بیورورپورٹ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی کور کمیٹی کا نہایت اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی، سیاسی اور ریاستی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر میں نظریہ? الحاقِ پاکستان کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور آزاد کشمیر میں مجوزہ پارلیمانی تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی۔ کور کمیٹی نے 29 اور 30 ستمبر کے مظفرآباد اور چکسواری کے افسوسناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ معصوم شہریوں،اور پولیس اہلکاروں کی شہادت، سرکاری املاک کو نقصان ا کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکیاور جو گروہ یا کسی بھی سیاسی جماعت کا کوہی فرد ان واقعات میں شامل ہو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جاے۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد لطیف حسرت، سابق مشیر حکومت سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف، مرکزی سیکرٹری مالیات محمد ساجد قریشی ایڈووکیٹ، میجر (ر) سردار نصراللہ خان، صدر ضلع میرپور چوہدری شوکت علی، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، صدر ضلع پونچھ سید اظہر علی شاہ، صدر ضلع باغ سردار مشتاق نیئر، چیئرپرسن خواتین ونگ میڈم سمیعہ ساجد راجہ، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی اور راجہ ذکی جبار ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔اجلاس سے بذریعہ ٹیلی فون سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، مرکزی سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، چیئرمین پارلیمانی بورڈ سردار محمد ارشاد خان، مرکزی نائب صدر سردار عابد رزاق خان، صدر صوبہ پنجاب وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ چوہدری خضرحیات، صدر پونچھ ڈویژن سردار اظہر نذر خان اور صدر راولپنڈی اسلام آباد سرکل سردار عاصم زاہد عباسی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پھیلنے والا انتشار ریاستی تشخص، نظام اور وحدت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مسلم کانفرنس اس صورتحال کے تدارک کے لیے ریاست گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کرے گی تاکہ جماعت کو مزید متحد، منظم اور فعال کیا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مسلم کانفرنس 6 نومبر سے ہفتہ شہدائے جموں منائے گی، جبکہ 16 نومبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا




