مظفرآباد

دارالحکومت میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

مظفرآباد(محاسب نیوز)مظفرآباد کی پولیس اور انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع، ضلع مظفرآباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، ساؤنڈ سسٹم، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیاسینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری کے مطابق ضلع میں ٹریفک و سیکیورٹی کے حوالے سے ایک جامع اور جدید حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ایس ایس پی آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈی ایس پیز صدر مقام، پنکہ (نصیرآباد) اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنی اپنی حدود میں سیکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے انتہائی چوکس اور ہوشیاری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ شہر بھر کے ہوٹلز، سرائے، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز، اہم شاہراہوں، پبلک مقامات، بازاروں، شاپنگ مالز اور لاری اڈوں پر جدید سیکیورٹی سسٹمز (SVAS/AVAS, EPP App, Hotel Eye App) کے ذریعے چیکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کو فعال بنایا گیا ہے۔ پیدل اور موبائل گشت کو ”راؤنڈ دی کلاک” بنیاد پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیئر افسران تمام سیکیورٹی و انٹیلیجنس امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس فورس کو مکمل چوکس اور متحرک رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں مزید برآں، ایس ایس پی مظفرآباد نے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنی حدود میں پٹرولنگ ٹیمیں فوری طور پر فعال کرنے اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، ساؤنڈ سسٹم، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد میں مقامی پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ کسی بھی تقریب میں قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button