لاک ڈاؤن کے باعث بھاری نقصان پورا کرنے کیلئے تاجر سرگرم ہو گئے

پٹہکہ(سروے رپورٹ: جاوید عباسی سے)عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال لاک ڈاؤن کے باعث تاجروں کا بڑا نقصان جس کو پورا کرنے کے لیے تاجر سرگرم ہو گے ہڑتال سے پہلے اور بعد میں مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کے ریٹس میں زمین و آسمان کا فرق غریب لٹنے لگے ایکشن کمیٹی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرتے ہوئے غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کریں عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہونے والے لاک ڈاؤن سے تاجروں کا بڑا نقصان جس کو پورا کرنے کے لیے تاجر من مرضی کے ریٹس سے اشیاء فروخت کرنے لگے شہریوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تاجر اپنا نقصان غریب لوگوں سے پورا نہ کریں بلکہ غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کریں شہریوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہی تاجر حکومت سے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب دونوں ہاتھوں سے لوگوں کی بڑی ادھیڑنے میں مصروف ہیں جبکہ ایسے حالات میں ان کو بھی عوام پر رحم کرنا چاہیے خود ساختہ مہنگائی سے عام شہری پریشان لاک ڈاؤن سے قبل مارکیٹ میں ٹماٹر،پیاز،مرغ،دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم جبکہ لاک ڈاؤن اور اس کے بعد انہی اشیاء کے ریٹس آسمان پر پہنچ چکے ہیں جن کو اعتدال میں لانے کے لیے تاجر از خود کردار ادا کریں شہریوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرتے ہوئے کشمیر بھر کی غریب عوام کو ریلیف دیا جائے لاک ڈاؤن میں جہاں تاجروں کا کاروبار بند ہونے سے نقصان ہوا وہیں روز مرہ کام کرنے والے مزدور طبقے کو بھی بڑا نقصان ہوا جس کو کہیں سے بھی ریلیف نہ ملا الٹا بازار سے مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ایکشن کمیٹی اپنے تاجروں کو بھی اس بات کا پابند بنائے کہ وہ خطہ کشمیر کی غریب عوام کو اپنی طرف سے بھر پور ریلیف فراہم کرنے کا پابند بنا کر عوام کو سستے داموں اشیاء فراہم کریں تاکہ غریب طبقے کی مشکلات دور ہو سکیں ایک غریب شخص اور دیہاڑی دار طبقے کو صرف دال روٹی کی فکر ہوتی ہے اسے کسی کی مراعات سے کیا غرض آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر لوگ دن بھر مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں جو آزاد کشمیر کے بازاروں سے مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں تاجر از خود جائز منافع کیساتھ اشیاء بیچ کر لوگوں کو اپنی طرف سے ریلیف دیں شہریوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ عام لوگ کھڑے ہوئے تب یہ تحریک کامیاب ہوئی اب عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آزاد کشمیر کا غریب سے غریب شخص بھی دو وقت کی روٹی با آسانی حاصل کر سکے اگر بازاروں اور مارکیٹوں میں لوٹ مار کا بازار ایسے ہی گرم رہا تو غریب لوگ اس مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے،،