مظفرآباد

ہمارامحدوددوریادگاررہے گا‘ نیلم ویلی کی محرومیاں ختم‘ ماڈل ضلع بنائیں گے‘فیصل ممتاز

مظفرآباد (محاسب نیوز)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سینیئر وزیر میاں عبدالوحید کا دورہ وادی نیلم کٹھہ سیماری کے مقام پر عوامی محبت کا فقیدالمثال اظہار۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور موسٹ سینیئر وزیر حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز وادی نیلم کا سیاسی دورہ کٹھہ سیماری کے مقام پر عوام کا جمہ غفیر امڈ آیا عوامی وزیراعظم کا عوام نے ان کا شاندار، تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کیا۔علاقے کی معروف شخصیات سید بشیر شاہ، سید صادق شاہ اور محمد شفیق خان کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان، بزرگ، نوجوان اور بچوں نے روایتی انداز میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کیا۔ کٹھہ سیماری کی فضا پیپلز پارٹی کے نعرہ بازی اور خوشی کے مظاہر سے گونج اٹھی۔ بینرز، استقبالیہ گیٹ، اور والہانہ جوش و خروش اس بات کا مظہر تھا کہ عوام اپنے منتخب قائدین کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ ان سے عملی توقعات بھی وابستہ رکھتے ہیں۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کٹھہ سیماری جیسے دور افتادہ علاقوں کی ترقی حکومتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ میں ذاتی طور پر ان علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ عوام نے جس خلوص اور محبت سے استقبال کیا، وہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، اور اس کا قرض میں ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں اتاروں گا۔موسٹ سنیئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیلم ویلی کو تعلیم، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ماڈل ضلع بنائیں گے۔ کٹھہ سیماری کے عوام کی محبت ناقابلِ فراموش ہے، اور ان شاء اللہ یہ محبت عملی اقدامات میں تبدیل ہو گی۔اس موقع پر مقامی قائدین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سڑکوں کی بہتری، اسکولز کی اپگریڈیشن، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات پر توجہ دی جائے۔ وزیر اعظم اور سینیئر وزیر نے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اہل علاقہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت ان کے دیرینہ مسائل کا حل نکالے گی اور کٹھہ سیماری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Related Articles

Back to top button