جماعت اہلسنت جہلم ویلی کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جماعت اہل سنت پاکستان ضلع جہلم ویلی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا میں منعقدہ تقریب میں امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے نومنتخب عہدیدران صدر قاری محمد عارف عباسی، علامہ عاقب عباسی جنرل سیکرٹری، مولانا محسن ضیائی سینئر نائب صدر، نائب صدر مولانا کبیر قادری، زعفران محمود چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حافظ سید ظہور بخاری کوآرڈینیٹر، مولانا اجمل حسین اعوان ڈپٹی کوآرڈینیٹر، مولانا راجہ احتشام سیکرٹری نشر و اشاعت جبکہ قاری فداالرحمان سے سیکرٹری مالیات کے عہدوں کا حلف لیا گیا، جبکہ محمد عرفان عباسی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران جماعت اہل سنت پاکستان کے اغراض و مقاصد کے مطابق عبادت الٰہی، عقیدہ ختم نبوت ﷺ، عشقِ رسول ﷺ، اتحادِ امت، فروغِ علمِ دین اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کریں، امیر جماعت اہل سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اہل سنت کا نصب العین ملک میں امن، اخوت اور رواداری کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے،نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر ملک و ملت کی اصلاح کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے، مستقبل میں بھی عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نومنتخب عہدیدران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اہل سنت مسلک حق اہل سنت و جماعت کے فروغ، اتحاد و یکجہتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے منظم اور فعال کردار ادا کرے گی،



