مظفرآباد کا نوجوان عامر اسلم بلوچستان میں قتل، نمازجنازہ آج ہوگی

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) دارالحکومت آزاد کشمیر کے گنجان آباد رہائشی علاقہ قاضی محلہ اپر اڈا مظفرآباد کے رہائشی قاضی عامر اسلم ولد قاضی محمد اسلم کو کے ایک سیاسی شخصیت سردار مختار عباسی کی کمپنی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے گولیوں کا شکار ہو گئے۔ان کی شہادت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا شہر سوگ میں ڈوب گیاگزشتہ سے پیوستہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والینوجوان قاضی عامر اسلم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے قاضی عامر اسلم، قاضی محمد اسلم کے فرزند اور معروف سیاسی و سماجی قاضی خاندان سے تعلق رکھتے تھیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ قلات شاہراہ کے قریب پیش آیا، جہاں قاضی عامر اسلم اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔۔ دورانِ کام نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں قاضی عامر اسلم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مرحوم شادی شدہ اور معصوم بچوں کے کفیل تھے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی سیاسی شخصیت سردار مختار عباسی نامی شخص غریب خاندانوں کے ہنرمند بچوں کو ایک طرف روزگار کا جھانسہ دیتا ہے اور دوسری جانب انہی کے خاندانوں سے ووٹ بٹورنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔اس سے پہلے بھی تین لوگ مبینہ طور پر دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے،قاضی اسلم صاحب مرحوم محلہ قاضیاں کے بیٹے قاضی شوکت مرحوم، قاضی آصف،قاضی وسیم ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر اور قاضی عاصم کے بھائی قاضی عامر قضاے الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر بوقت دو بجے دن مورخہ 8 نومبر مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں



