مظفرآباد

ریاست جموں وکشمیر حضرت علامہ اقبال کے خواب کا لازمی حصہ تھی،چوہدری انوارلحق

مظفرآباد (محاسب نیوز‘پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا اور ان کے مرد مومن اور قوم کے زندہ جاوید راہنما حضرت قائد اعظم کی قیادت میں مختصر عرصے میں مسلمانان ہند اپنے لیے الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔حضرت علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے جو پیغام دیا وہ ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبال کی شاعری ایسا کارنامہ ہے جسکی مثال تاریخ میں بہت کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ حضرت علامہ اقبال کا تعلق بھی سرزمین جموں کشمیر سے تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جس وطن کا خواب حضرت علامہ اقبال نے دیکھا تھا ریاست جموں و کشمیر اس کا لازمی حصہ تھی۔ وزیر اعظم نے کہا یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں لیکن آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لیے انکے حوصلے مضبوط ہیں وہ اپنے حق خودارادیت کو حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا مجھے پورا یقین ہے کہ شاعر مشرق کا خواب حقیقت بنے گا اور وہ دن دور نہیں جب حق و باطل کی اس جنگ میں مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمان سرخرو ہونگے۔

Related Articles

Back to top button