مظفرآباد

پی پی آزادکشمیر کا 58واں یوم تاسیس جوش و جذبے کیساتھ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد /مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی کا 58واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح آزاد خطہ میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کر دیا تیس نومبر کو چاروں صوبوں کی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کے پروقار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طویل ترین صبر آزما جدوجھد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کی شاندار سیاسی ریاضت اور کامیابیوں کو نئی نسل میں روشناس کروانے کا تسلسل جاری کو منظم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کو تقریبات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو،سیاسی آمور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور نے پارٹی تنظیموں کو شایانِ شان انداز میں یوم تاسیس منانے کی بھرپور تیاریوں کی ھدایات جاری کر دی ہیں

Related Articles

Back to top button