وزیراطلاعات پیر مظہر سعید شاہ متاثرین کی امداد کیلئے فلسطین روانہ

مظفرآباد(محاسب نیوز) وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی متاثرین کو امداد دینے کیلئے غزہ روانگی، کشمیری عوام کے لیے فخر و اعزاز کا لمحہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ انسانی ہمدردی کے عظیم جذبے کے تحت غزہ کی مظلوم فلسطینی عوام کی امداد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات ”فلوٹیلا” نامی بین الاقوامی امدادی جہاز کے ذریعے غزہ جا رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں کو طبی، غذائی اور انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس جہاز پر فرانس جرمنی ترکی سمیت 34 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اراکین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں شامل ہیں۔ یہ امر فخر کا باعث ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات نہ صرف اپنے ذاتی وسائل سے اس عظیم مشن کا حصہ بنے ہیں بلکہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اہلِ کشمیر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے وہ فلسطین ہو یا کوئی اور خطہ۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی اس بے مثال قربانی اور عالمی سطح پر کشمیر کا پرچم بلند کرنے پر ریاست کے ہر شہری کو بجا طور پر فخر ہے۔ یہ اقدام کشمیریوں کے جذبہ? اخوت، انسانیت اور بین الاقوامی بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔اہلِ کشمیر دعا گو ہیں کہ یہ مشن کامیاب ہو اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے۔