لیپہ، جنگل میں آتشزدگی، پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی
لیپہ ویلی(بیورو رپورٹ)لیپہ گارڈ کمانڈر کی ہدائت پر پاک فوج کے جری دلیر جوانوں نے وادی لیپہ کے گھنے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا، اس زبردست کارروائی پر عمائدین علاقہ کا مسلح افواج پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسینلیپہ ویلی (نیوز ڈیسک) لیپہ گارڈ کے کمانڈر کی بروقت ہدایت پر پاک فوج کے جوانوں نے گھنے جنگلات میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پا کر جنگلات، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کو ممکنہ تباہی سے محفوظ بنا لیا۔ فوجی جوانوں نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں، کھڑی چڑھائیوں اور تیز ہوا کے باوجود بغیر کسی وقفے کے کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ تیزی سے پھیل رہی تھی جس کے باعث نہ صرف قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو خطرہ لاحق تھا بلکہ قریبی دیہات تک آگ پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ صورتِ حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لیپہ گارڈ کمانڈر نے فوری ایکشن کا حکم دیا، جس پر پاک فوج کے جوانوں نے پانی کے ذریعے، مٹی ڈال کر اور جدید فائر کنٹرول تکنیکوں کی مدد سے آگ کے شعلوں میں اپنی جان پہ کھیل کر آگ پر قابو پایا۔عمائدینِ علاقہ، بزرگوں اور مقامی نوجوانوں نے پاک فوج کے اس بروقت اور بہادرانہ کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر پاک فوج کے جوان بروقت مداخلت نہ کرتے تو آگ قریبی بستیوں تک پہنچ کر بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی تھی۔علاقہ عمائدین نے پاک فوج کی خدمات کو ”جانفشانی، بہادری اور عوام دوستی“ کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جس طرح علاقے کو بڑی تباہی سے بچایا، وہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج پاکستان نہ صرف ریاست کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہی یے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکل گھڑی میں قدرتی آفات اور حادثات میں بروقت امدادی کارروائیاں کرکے عوامنجے جان و مال کانتحفظ بھی کر رہی ہیں، اس پر بہادر مسلح افواج کو جس قدر خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم یے، انہوں نے کہانکہنہاک فوج ہمارا فخربے اور کشمیری عوام بھی اپنی بہادر مسلح افواج کے بلا تنخواہ سپاہی کے طورپر ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔عینی شاہدین کے مطابق، آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ فوجی جوان اب بھی علاقے میں نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دوبارہ شعلے بھڑکنے کا کوئی امکان باقی نہ رہے۔




