مظفرآباد

اشفاق ظفر کی وزیراعظم فیصل راٹھور،لطیف اکبر، چوہدری ریاض سے الگ الگ ملاقاتیں

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں جہلم ویلی کے وفد کی نامزد وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض سے الگ الگ ملاقاتیں،راجہ فیصل راٹھور کو مبارکباد،جبکہ چوہدری ریاض کو حلقہ چھ جہلم ویلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال،ساجد ہمدانی،چوہدری جاوید حیدر،خواجہ ناصرالدین چک،سید شفیق کاظمی،خورشید اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر نے نامزد وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جہلم ویلی کے وفد نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے علاوہ وفد نے پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں جہلم ویلی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا،صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صدر پاکستان آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں متحد و منظم ہے،ان شاء اللہ 2026ء کے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر اکیلے حکومت بنائے گی،امید ہے کہ نئی بننے والی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضع ہدایات کی روشنی میں آزاد کشمیر بھر کے عوام اور پارٹی کارکنان کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button