ہٹیاں بالا کے قریب موٹر سائیکل اور مہران کار کے درمیان تصادم 1شخص زخمی

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)ہٹیاں بالا کے قریب موٹر سائیکل اور مہران کار کے درمیان ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا،سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کار ضبط اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،چند روز قبل جیگل کے مقام پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دو نوجوانوں کو زخمی کرنے والے نامعلوم ڈرائیور اور گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے پولیس نے گاڑی ضبط اور ڈرائیور گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہٹیاں بالا کے مقام پر کار کی ٹکر سے مدثر امتیاز ولد محمد امتیاز ساکن نیناں شدید زخمی ہو گیا،تفتیشی تھانہ سٹی ہٹیاں بالا راجہ آفتاب خان نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے مہران گاڑی کے ڈرائیور ریاض ولد سلطان محمود ساکن نلہ چکلی کو گرفتار کر لیا،دریں اثناء چند روز قبل جیگل کے مقام پر نامعلوم ڈرائیور نے دو موٹرسائیکل سواروں وقاص اعوان ولد ظہور الٰہی ساکنہ گندی گراں،نزاکت اعوان ولد منیر اعوان سکنہ ریوند کو گاڑی سے کچل کر موقع سے فرار ہو گیا تھا،ایس ایچ او سٹی تھانہ ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی،تفتیشی آفتاب خان،ڈی ایف سی سید احسن شاہ نے نامعلوم ملزم مسمی ارشد ولد عبد الرزاق سکنہ چکوٹھی کو معہ جیپ ٹریس کرتے ہوئے اسے اپر کھلانہ سے گرفتار اور جیپ ضبط کرتے ہوے تھانہ سٹی ہٹیاں بالا منتقل کر دی،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا،ملزم کی گرفتاری پر ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی نے ایس ایچ او منظر حسین چغتائی،تفتیشی آفتاب خان اور دیگر کو شاباش دی۔۔۔۔۔۔




