حکومت کی انتظامی اصلاحات‘ متعدد محکمے آپس میں ضم‘کل تعداد 21کردی گئی
مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے انتظامی اصلاحات کے تحت متعدد محکموں کو آپس میں ضم کرتے ہوئے نئی تشکیل نو جاری کر دی ہے۔ اس نئے ڈھانچے کے مطابق مجموعی طور پر 21 انتظامی محکمے قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کے نئے تشکیل شدہ محکموں میں فوڈ، ایگریکلچر، لائیوسٹاک، ڈیری ڈیویلپمنٹ، آبپاشی اور چھوٹے ڈیم شامل ہیں۔ اسی طرح بورڈ آف ریونیو و ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ورکس، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، توانائی و آبی وسائل، فنانس، فاریسٹ، وائلڈ لائف و فشریز، محکمہ صحت و پاپولیشن ویلفیئر اور ہائر ایجوکیشن کو بھی نئے ڈھانچے میں شامل کیا گیا ہے۔مزید محکموں میں داخلہ و سول ڈیفنس، صنعت و تجارت، لیبر ویلفیئر، ویٹس اینڈ میژرز، منرل ریسورسز، سیری کلچر اور پرنٹنگ پریس جبکہ اطلاعات اور آئی ٹی، ان لینڈ ریونیو، کشمیر کاز، آرٹس و لینگویجز، قانون و انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، پلاننگ و ڈیویلپمنٹ، سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن، سپورٹس، یوتھ، کلچر، ٹورازم و آرکیالوجی جبکہ اوقاف، زکوۃ، سوشل ویلفیئر، ویمن ڈیویلپمنٹ اور مذہبی امور کے محکمے شامل ہیں۔



