اڑی گہل میں، دانش سکول، کا سنگ بنیاد)ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عمل کرینگے(شہباز شریف

باغ (بیوروپورٹ) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ہاڑی گہیل میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاملات اور معاہدے پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔ ضلع باغ کے شہر ہاڑی گہیل میں دانشن اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کشمیری کی سفارتی، اخلاقی اور ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔بھارت کو آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے وہ عبرتناک شکست دی جس پر امریکی کانگریس نے مہر ثبت کردی ہے۔بھارت کے جہاز گرائے گئے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے گئے شکست کے زخم بھارت ہمیشہ چاٹتا رہے گا۔۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کے علاوہ معززین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی فتوحات کا دائرہ معاشی میدان تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج گھٹنوں پر آ گئی، پاکستان حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، دانش سکولز سے فارغ التحصیل عام گھرانوں کے طلبا و طالبات بھی انجینئرز، ڈاکٹرز بن کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ باغ میں باغ دانش کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا، آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں دن رات تعمیر و ترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں، بھمبر میں دانش سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کو باغ کے دانش سکول کا23 مارچ 2026ء کو افتتاح کرنے کی ہدایت کی ہے، دانش سکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیلایا جائے گا۔


