جاوید ایوب کا محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ، منصوبوں پر بریفنگ

مظفرآباد(محاسب نیوز /پی آئی ڈی)وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق? وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز، آزاد جموں و کشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا اہم دورہ کیا۔?وزیر جنگلات کو محکمانہ امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر جنگلات کوحالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی و ترقیات ملک اسد محمود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہاکہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزادکشمیرمیں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں پوری دنیا میں ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگزیر قراردیا ہے اس لئے ہم سب کو بحیثت قوم اس قومی دولت کو بچانے اور اس میں اضافے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گاہماری زمین درخت دوست ہیجنگلات ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور محکمہ جنگلا ت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران ملکر قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنائیں محکمہ جنگلات کومستحکم بنایں گے ہماری حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ تمام اداروں کی استعداد کار کو بڑھاہیں اور اداروں میں کرپشن ختم کر یں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگل کے?غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، عملے کی استعداد کار بڑھانے، اور چیک پوسٹوں پر نگرانی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔?انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کا محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے ان قیمتی ورثے کو محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔?انہوں نے خاص طور پر مقامی کمیونٹیز کو جنگلات کے تحفظ میں شامل کرنے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر جنگلات نے کہاکہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ اور معاشی تحفظ کی ضمانت ہیں آزاد کشمیر کے سرسبز جنگلات محض لکڑی کا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے خطے کے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ہماری معاشی بقا کی ضمانت ہیں۔




