مظفرآباد

پارٹی ٹکٹ کا امیدوارہوں‘قیادت کاہر فیصلہ قبول کرونگا‘ مقبول اعوان

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف آزادکشمیر کی مجلس عاملہ کے ممبر مقبول اعوان نے کہا کہ حلقہ تین سے آمدہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کا امیدوار ہوں لیکن پارٹی قیادت نے جس کو بھی ٹکٹ دیا اس فیصلے کو تسلیم کرکے پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا۔ قائد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جرات دلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جو پاکستان کی سلامتی خوشحالی عوامی حکمرانی کے لئے حکمرانوں کے آگے جھکے نہیں بلکہ ہر ظلم برداشت کرکے مرد اہن کی طرح ڈٹ گئے ہیں۔پاکستان آزادکشمر کی عوام کی محبت عمران خان جیسے دلیر لیڈر کے ساتھ ہے جو حق سچ اور عوام کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔ ہم قائد عمران خان کی بلا جواز گرفتار ی کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی رہائی کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد آزادی چوک میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقبول اعوان نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے قائد عمران خان ان کے آگے جھکیں گے نہیں ملک کو موجود ہ حکمرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ عمران خان کے دور میں دہشت گردی نہیں ہوئی مگر ان حکمرانوں کے دور میں دہشت گردوں نے تباہی مچا دی ہے۔ معصوم جانوں کا ضیاع کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے۔

Related Articles

Back to top button