ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے‘فیصل ممتاز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیراعظم،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس کے درمیان ملاقات،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیاسی صورتحال،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے حکمت عملی،آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق پی آر او راجہ قمر الزمان، راجہ اذان راٹھور، میجر ریٹائرڈ راجہ اسد، نوید چوہدری، سردار عاصم حمید، سردار جواد سید حسین و دیگر بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ملاقات میں نئی حکومت کو درپیش چیلنجوں اور کابینہ کی فعالیت سمیت حکومتی امور کو مؤثر طریقے سے چلانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے?پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے آزاد کشمیر میں ہونے والی تقریبات کے انعقاد اور انتظامات پر بھی غور و خوض کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر پاکستان اور آزادکشمیر بھر میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائے گی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ نصرت بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی تشکیل سے حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم ہوا ہے اور آزادکشمیر کے عوام کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر قائدین کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا




