جماعت اسلامی نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنائے گی،ڈاکٹر مشتاق

چڑہوئی (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادت زی جنریشن کے مسائل کا ادراک نہیں رکھتی،جماعت اسلامی زی جنریشن کے مسائل کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ اس کے حل کاپورا ایجنڈا ور منصوبہ رکھتی ہے،جماعت اسلامی بنوقابل پروگرام کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ اور نوجوانوں کی جان ہے،جمعیت واحد طلبہ تنظیم ہے جو نوجوانوں کے سیرت وکردار کی تعمیرکا ہتمام کرتی ہے جمعیت کے تر بیت یافتہ نوجوان ملت کی خدمت کررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ چرھوئی کے زیرا ہتمام ایجوکیشن ایکسپومیں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیرخان اور ناظم جمعیت سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ایجوکیشن ایکسپو میں طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ کہ موروثی قیادت نے نہ صرف تعلیم کا بیڑہ غرق کیا بلکہ ریاست کے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہمارے یہ قیادت اپنی ذات اور اپنی عزیزوں کے مفادات سے اوپر نہ اٹھ سکی جس کی وجہ سے تمام تروسائل ہونے کے باوجود فی کس آمدنی میں اضافہ نہ ہوسکا،تعلیم وتربیت کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،سیاسی مداخلت نے نظام تعلیم کو عملا مفلوج کیاہواہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مفت تعلیم فراہم کرے گی اور یکساں نظام تعلیم راج کرے گی جہاں ا میر کا بیٹا تعلیم حاص کرے گا وہاں غریب کابیٹا بھی تعلیم حاصل کرے گا۔



